45

پی ڈی ایم کی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے

کمالیہ(نامہ نگار) سابق اقلیتی کونسلر و رہنما تحریک انصاف خادم مسیح گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ان کی کار کر دگی بالکل صفر ہے، ڈالر ریٹ بے قابو ہو چکا ہے آٹا اور خود دونوش کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، لوگ زندگی گزارنے کے لئے ملک سے باہر کا رخ کر رہے ہیں ادارے تباہ ہو رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم اپنی سیاست بچانے کے لیے چین کی بانسری بجار ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنی خفت کو مٹانے کے لیے کبھی فواد چوہدری کو گر فتار کیا جارہا ہے اور کبھی عمران خان کی گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں، لیکن وہ شاید بھول رہے ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پوری تحریک انصاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں