چنیوٹ(نامہ نگار)موضع پرانا بابو رائے نے کے مکینوں نے قبرستان کو اپنی جاگیر بنا لیا اور باہر سے آنے والی میت کا مذاق بنانا شروع کردیا ڈی سی چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پرانا بابو رائے چنیوٹ کے قبرستان میں اگر کوئی نزدیکی علاقے سے میت دفن کرنے آئے تو بابو رائے کی عوام میت کو واپس بھیج دیتے ہیں موت کے اللہ نے جہاں جگہ مقرر کی ہے میت وہاں ہی دفن ہوگی مگر اہلیان بابو رائے میت کا مذاق بنا کر قبرستان سے میت نکال دیتے ہیں ڈی سی چنیوٹ سے مطالبہ ہے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلیان بابو رائے کے خلاف ایکشن لیا جائے اور قبرستان کی زمین کو تمام مسلمانوں کے کی تدفین کے لئے عام قرار دیا جائے۔
46