46

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری

چنیوٹ(نامہ نگار )ڈی پی او عمران احمد ملک کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ بھوانہ پولیس کی کاروائی, چند دنوں میں چوری کی واردات ٹریس،45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات برآمد،طلائی زیورات میں نیکلس،کنگن،لاکٹ،انگوٹھیاں وغیرہ شامل ہیں ملزم عبدالغفار نے گھر کے تالے توڑ کر واردات کی تھانہ بھوانہ پولیس نے چند دنوں میں واردات ٹریس کر لی ایس ایچ او تھانہ بھوانہ اسد عباس ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح’ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں