39

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ‘ 39ملزمان گرفتار

چنیوٹ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک کی ہدایت پر چنیوٹ پو لیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جا ر ی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے39ملزمان کو گر فتا ر کر لیا ۔ چنیو ٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کر یک ڈاؤن کرتے ہوئے 5منشیات فروشوں کو گر فتا ر کر لیا۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 7سو گر ا م سے زائد چرس ،130سو لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔ملزمان میں بلاول، ا شر ف ، طا لب ، ا حمد نو از،وسیم،عدنان،ذیشان شامل ہیں ۔ کا ر و ائیاں تھا نہ سٹی،لالیاں،محمد والا کے علاقوں میں کی گئیں۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر6ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں