57

ڈالرمہنگا ‘ مہنگائی کی نئی لہر آنے کیلئے تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی میں10 سے12فیصد اضافے کا خدشہ مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیارافراط زر35 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔تاجر اورصنعت کار رہنماوں نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہی روز میں روپے کی قدر میں10.6فیصد کمی کے نتیجے میں نہ صرف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی نئی لہر آئے گی بلکہ شرح سود میں اضافے کے نتیجے میں مہنگے قرض سے صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی۔تاجروں اور صنعتی رہنمائوں نے بتایا کہ کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیا اور صنعتی خام مال کی لاگت میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی سے متاثر عوام کی زندگی مزید بدحالی کی طرف چلی جائے گی۔کاٹی کے صدر فراز الرحمن نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل قریب میں پٹرول کی قیمتیں 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں رواں ہفتے مہنگائی بڑھ کر 32.57فیصد ہو گئی ہے، حساس اشاریوں کیا نڈیکس کے مطابق 51اشیائے ضروریہ میں سے 25اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6کی قیمتوں میں کمی اور 20اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں پاکستان بیوروآف شماریات کے مطابق گزشتہ برس اسی ہفتہ کے مقابلے میں رواں برس پیاز کی اوسط قیمت میں 207روپے فی کلوگرام اضافہ ہواجو گزشتہ برس39روپے فی کلوتھی جو بڑھ کر 246روپے 57پیسے ہو گئی ہے، ایل پی جی کے سیلنڈر کی قیمت میں561روپے ، چاول42روپے فی کلو، چاول باسمتی کی قیمت میں 62روپے فی کلوگرام ، کیلا45روپے فی درجن، لہسن 70روپے فی کلوگرام،گندم کا20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں 568روپیاضافہ ہوا، دال چنا 73روپے فی کلوگرام ، انڈے 119روپے فی درجن ، بریڈ30روپے ، مٹن کی اوسط قیمت 363روپے فی کلو، بیف 124روپے فی کلو، گھی کی قیمت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 108روپے اضافہ ہوا، مرغی کی اوسط قیمت میں 187روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا، تازہ دودھ کی قیمت میں 35روپے فی کلوگرام ، لپٹن پتی 187روپے190گرام کے فی پیک اضافہ ہوا، پیٹرول کی قیمت 67روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 83روپے فی لٹر اضافہ ہوا، گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹماٹر کی قیمت میں22روپے فی کلوگرام کمی ہوئی، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے کمی ہوئی ، آلو، چینی کی قیمتیں برقرار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں