سرگودھا (بیورو چیف) مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 25ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مختلف کمپنیوں نے پرزہ جات مہنگے ہونے’ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کی مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 20ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے چند سال قبل تک 45ہزار روپے میں ملنے والا چائنہ کا موٹر سائیکل اب 65 سے 70ہزار روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ سی ڈی 70کی قیمت 1لاکھ 25ہزار روپے کی حد کو چھو گئی ہے اسی طرح یاماہا’ 125′ سوزوکی اور دیگر ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے دوسری طرف عام سائیکل کی قیمت بھی 20ہزار روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔
35