ڈاکوؤں نے ”ات ”مچادی ،مزید70وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا۔ آج پھر مزید70وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین لیے گئے۔ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ اوباش افراد نے ورغلا پھسلا کر دوشیزہ کو بے آبرو جبکہ 5خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کی رہائشی روبی کو اوباش ملزمان کمیل وغیرہ نے ورغلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کے طاہر کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ محمدی چوک کے شہزاد کی والدہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 75گ ب کے ندیم کی بیٹی(ش) کو نامعلوم ملزمان ، ماموں کانجن کے سیف الرحمن کی بیٹی اور نواسے کی نامعلوم، سمندری کے علاقہ کبڈی چوک سے سیف الرحمن کی بیٹی (چ) کو اغوا کر لیا گیا’ سمن آباد کے عبدالوحید کا بیٹا عبداللہ اور سمندری کے احسان علی کا بیٹا ذیشان گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ گمٹی چوک میں شہزاد سے جھپٹا مار کر فون، بیس لائن رضا آباد کے قریب وقاص سے32ہزار و فون، کوکیانوالہ روڈ پر قاری عمران سے پرس،279ر ب کے نثار احمد کے گھر سے35لاکھ کے زیورات نقدی و فون، شادمان روڈ پر کاظم کی دکان کا صفایا کر دیا، نیو گرین ٹائون کے قریب بادشاہ گل سے40ہزار و فون، سنت سنگھ والا کے قریب واصل علی سے نقدی و فون، مغل پورہ کے طیب سے موٹر سائیکل نقدی و فون، جھمرہ روڈ پر احمد حسن سے نقدی و فون، نگہبان پورہ کے حسیب سے نقدی و فون، 125ر ب کے خضر علی کے گھر سے 3بکرے چوری، ڈرائی پورٹ کے قریب عمران سے نقدی و فون، پل ڈینگرو کے قریب ناصر اقبال سے 10ہزار و فون، 26ج ب کے عرفان علی سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر افضل سے 15ہزار و فون، مدینہ ٹائون کے نوید سے جھپٹا مار کر فون،199ر ب کے عمر حیات کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی، کینال روڈ پر انور سے 80ہزار و فون، سعید کالونی کے قریب احمد سے موٹر سائیکل، مدینہ ٹائون کے ندیم کے نجی سکول سے لاکھوں کا سامان چوری،34ج ب کے طاہر کے ڈیرہ سے مویشی، 83گ ب کے عثمان سے55ہزار و فون،233ر ب کے شریف سے15ہزار و فون،83گ ب کے اعجاز سے موٹر سائیکل، 257ر ب کے زبیر کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، جھنگ روڈ پر مدثر سے7ہزار و فون، اعوان والا کے یٰسین سے 10ہزار و فون، ڈھڈی والا کے افضل سے 10ہزار و فون، 227ر ب کے اویس سے نقدی و فون،232 ب کے بلاول سے30ہزار و فون، کینال روڈ پر زبیر خالد سے جھپٹا مار کر فون،74ج ب کے وقار علی سے نقدی و فون، 245ر ب کے اختر سے7لاکھ لوٹ لیے،گلشن دستگیر کالونی کے جعفر اقبال کی دکان لوٹ لی، 240گ ب کے صدی احمد کے ڈیرہ سے مویشی، 120گ ب کے غلام مصطفی سے25ہزار و فون،122گ ب کے حمید علی سے6ہزار و فون،96گ ب کے امین کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا، 65گ ب کے تفسیر حیدر سے7ہزار و فون،107گ ب کے عثمان سے موٹر سائیکل نقدی و فون،68گ ب کے اکرم کے گودام سے 5لاکھ کا سامان چوری، 39گ ب کے نعیم شوکت سے موٹر سائیکل، 232گ ب کے وقاص سے سوا لاکھ، 89گ ب کے حسنین سے12ہزار و فون، 367گ ب کے ذوالفقار کے ڈیرہ سے 5بکرے، 656گ ب کے سلیمان کے ڈیرہ سے6بکرے،108ر ب کے شہباز کے ڈیرہ سے پیٹر انجن،58ر ب کے غلام مصطفی سے نقدی وفون، 431گ ب کے نصیر احمد سے بکرا چھین لیا، 392گ ب کے محمد خان کے گھر کا صفایا کر دیا، 607گ ب کے خالد سے ڈیڑھ لاکھ و فون، 557گ ب کے اللہ دتہ سے 30ہزار، زم زم کالونی سمندری کے اظہر طور کی دکان لوٹ لی، 142گ ب کے عثمان حمیدکے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ لی۔ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں منٹگمری بازار سے تصور، جھنگ بازار سے رضوان، گرو نانک پورہ کے رانا اسد علی، منصور آباد کے زین، جھمرہ روڈ پر جمعہ خان، گلشن مدینہ کے عمران، گھونہ روڈ کے ارشد، جنرل ہسپتال سمن آباد سے وقاص، زبیر کالونی کے وسیم شاہ، جڑانوالہ روڈ سے طارق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں