گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکٹر مقصود احمد ورک کوآئی کم جنرل ہسپتال گوجرہ کامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیاگیا۔ان کی تعیناتی ڈاکٹررانا وسیم حیات کی جگہ پر عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈاکٹرمقصوداحمد ورک قبل ازیں بھی گوجرہ میں بطور ایم ایس فرائض انجام دے چکے ہیں۔جنہیں چند ماہ قبل گوجرہ سے چنیوٹ تبدیل کیاگیا تھا۔علاوہ ازیں تحصیل دار گوجرہ گوہر نوازکوتبدیل کر کے ان کی جگہ لیاقت پور سے طاہر محمود بوٹاکو گوجرہ کا نیا تحصیل دار تعینات کر دیا ہے۔
43