ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ کے ایکسین انجینئر محمد ذیشان خان گنڈہ پور کی ہدایت پر علیزئی گیٹ سے جی پی او چوک تک ایک ہفتہ کے اندر اندر سیوریج لائن پر کام کا آغاز کررہاہے ‘متعلقہ ایریا کے دکانداروں و میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو خصوصی طور پر آگاہ کیا جارہاہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیرہ کی کوشش ہوگی کہ اس منصوبہ کی تکمیل کے دوران عوام اور تاجران کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے ‘اور اس کا ان کے کاروباراثر نہ ہو’اس اہم منصوبہ پر کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ دو دن کے اندر کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے ‘ کام کے دوران ٹریفک کا مسئلہ بھی پیش آسکتاہے ‘ اس دوران توقع ہے کہ شہری اور تاجر ہم سے تعاون فرمائیں گے ‘ ترجمان نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے محلہ کڑی علی زئی اور ملحقہ گلیوں کے گندے پانی کے جمع ہونے کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا۔
41