ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) کڑی خیسور کے گائوں جھوک نون میں شادی شدہ عورت کو بدنام کرنے کیلئے5 دیوران کا بھابھی پر تشد د اور گھر سے قریبی حویلی زبردستی لے جانے کا الزام ‘ کڑی خیسور پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر 5دیواران سمیت 6افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ کڑی خیسور میں 26سالہ (ی ۔ بی بی) ذوجہ محمد ہاشم سکنہ جھوک نون رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور خاوند گھر میں موجود تھے میں کمرے سے باہر نکلی تودیور دستگیر اور رشتہ دار سید رسول سکنائے جھوک نون مسلح باپسٹل ہمارے گھر کے صحن میں کھڑے تھے ‘ دستگیر نے مجھ پر پستول تان لیاا ور مجھے ہاتھ سے پکڑ لیا جبکہ سید رسول نے میرے خاوند کے آگے دروازہ بند کرکے کنڈا لگادیا ‘ پھر دونوں نے اپنے اپنے پستول تان کرہاتھ سے پکڑ لیا اور مجھے بدنام کرنے کیلئے فرمان بھنمب کی حویلی لے گئے۔
39