ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ نوابزادہ مظہر جمیل خان علیزئی نے کہا ہے کہ سوئی نادرن گیس نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام سے گیس فراہم نہ کرکے بڑی زیادتی کی ہے گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے فی الفور ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو گیس شیڈول کے مطابق فراہم کی جائے ‘ سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں’ اگر سوئی نادرن گیس نے ڈیرہ اسماعیل خان سے گیس سے متعلق اپنی زیادتیاں بند نہ کیں تو عوام سے ملکر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
64