30

کسی بھی معاشرے میں استاد کے کردار کو فراموش نہیں کیاجاسکتا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) گورنمنٹ موروثی پور ہائی سکول میں ڈاکٹر محمد اشرف حیاتیاتی لیبا رٹری کا افتتاح کر دیا گیا ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہرتھے جبکہ تقریب میں اہل علاقہ ، ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود ، اسٹنٹ کمشنر ٹوبی ٹیک سنگھ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔اہل علاقہ نے سابق طالب علم موروثی پور ہائی سکول و ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حیاتیاتی لیبارٹری اپنی طرف سے عطیہ کی ہے۔اس موقع پر پرنسپل سکول نے کہا کہ جدید آلات سے لیس یہ لیبارٹری موروثی پور ہائی سکول کے طلباء کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔ اہل علاقہ نے سابق طالب علم اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے قائم کردہ لیبارٹری پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے کہا کہ موروثی پور ہائی سکول میں قائم بائیو لیب جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہے۔ اس لیب سے سائنس کو طلباء کو پریکٹیکل کرنے میں بہت مدد ملے گی ، اس سکول کا طالب علم ہونے کے ناطے آج اس لیب کا افتتاح کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ لیبارٹری طلباء کو عملی کام میں بہت سود مند ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں