مریدوالہ(نامہ نگار)کھدروالہ میں ضلع کو نسل حکام کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی ہا سنگ کالونیوں فروخت کا سلسلہ جاری نہ بجلی نہ پا نی نامکمل سڑکیں اور نہ ہی گلیاں بازار ضلع یا تحصیل کو نسل کے نام کروائے گئے ہیں کالونی مالکان کا کہنا ہے کہ انکی فائلیں جمع ہیں این او سی مکمل ہیں مال پانی بھی خرچ کر چکے ہیں جو نقشہ منظورہ کے متراد ف ہیں جبکہ علاقہ کے لوگوں کا کہناہے کہ بغیر منظوری نقشہ کالونی مالکان سبز باغ دکھاکر پلاٹ فروخت کرنے میں مصروف ہیں اور خرچہ پانی دینے کے بعد لینڈ ریکارڈ سمندری سے انتقال رجسٹری بھی پاس کردی جاتی ہے جو محکمانہ ملی بھگت کا ثبوت ہے علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ریونیو اور ضلع کونسل حکام کی رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
32