31

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے دسویں کانووکیشن کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی فیصل آباد آمد’ موصوف کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے دسویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت’ جس کیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جی سی یونیورسٹی کا کانووکیشن نیو کیمپس قائداعظم آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق دسویں کانووکیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری’ ماسٹر ڈگری’ ایل ایل بی اور بی ایس آنرز کرنے والے 38262 طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی جبکہ تعلیمی میدان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے 249 طلبہ وطالبات اور ہم نصابی سرگرمیوں میں 7 طلبہ اور یونیورسٹی سے ریٹائرڈ ہونے والے 8 فیکلٹی ممبران اور افسران کو گولڈ میڈلز اور شیلڈز دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں