لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارگوہر رشید نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا وہ اب سنگل نہیں رہے،انہوں نے اپنی شریک حیات تلاش کرلی ہے۔پاکستان شوبر انڈسٹری کے معروف اداکارگوہررشید ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان اشنا شاہ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی سنگل ہیں؟ اس پر گوہر نے انکشاف کیا کہ وہ اب سنگل نہیں رہے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔بتایا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔اشنا شاہ کے پوچھنے پرگوہر رشید نے واضح طور پر کہا کہ ان کا جلد شادی کا ارادہ ہے، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا،جس کے بعد مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔
14