40

آئرن مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، 4افراد جل گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سہیل آباد آئرن مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ’ آگ کی لپیٹ میں آ کر دو بھائیوں سمیت چار افراد بری طرح جھلس گئے، ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب سہیل آباد آئرن مارکیٹ کے قریب ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی، جس نے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور آگ کی لپیٹ میں آ کر علامہ اقبال کالونی کے رہائشی 35سالہ کاشف ولد حسین’ 34سالہ عارف ولد حسین’ 32سالہ جواد ولد افتخار اور 24سالہ طلحہ ولد یونس بری طرح جھلس گئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں