آئر لینڈ ٹیم کے کپتان انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

کولمبو (سپورٹس نیوز) آئر لینڈ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔پال اسٹرلنگ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری ہوئی، وہ کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پال اسٹرلنگ کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے۔ پال اسٹرلنگ کی جگہ سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں