آئل ٹینکر میں دھماکہ 35افراد زندہ جل گئے

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماک ہوا جس کے باعث35افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بتایا کہ ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا اور دھماکا ہوا۔ایف آر ایس سی کے سیکٹر کمانڈر نائیجر عائیشاتو سعدو کے مطابق ٹینکر روڑ پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں پٹرول گرنا شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ افریقہ کے گنجان آباد ملک نائیجیریا میں اس طرح کے حادثات اکثر پیش آتے ہیں جہاں پٹرولیم مصنوعات محدود پائپ لائن انفرا سٹرکچر کی وجہ سے ٹینکروں کی مدد سے سپلائی کی جاتی ہے۔نائیجیریا میں سڑکوں کے ناقص نظام کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں اور درجنوں انسانی جانیں اس کی زد میں آجائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں