آئل ٹینکر کو لگنے والی آگ کی زد میں آ کر2کوسٹر جل گئیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) پٹرول پمپ میں ڈیزل و پٹرول ڈالتے ہوئے ائل ٹینکر کو لگنے والی آگ کی زد میں آ کر 2کوسٹر مکمل طور پر جل گئیں،ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کی حدود حق پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر نمبری ایف ڈی آئی 246جس میں 2 ہزار لیٹر ڈیزل اور 2ہزار لیٹر پٹرول تھا آئل ٹینکر سے پٹرول پمپ میں پٹرول اور ڈیزل ڈالا جا رہا تھا کہ اچانک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پٹرول پمپ پر قریب کھڑی 2کوسٹرز ایل ای آئی 2266اور ایل آر او 8775کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں