34

آئندہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نوجوان رہنما سردار عمران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پی پی پی کے منتخب اراکین اسمبلی کو فنڈز کی فراہمی میں لیت و فعل سے کام لینا اتحادی حکومت کا وعدوں اور معاہدوں سے بدترین انحراف ہے، فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے حلقوں کے عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی سے قاصر ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی ملکی نظام کو جمہوری انداز میں چلانے کے لئے مفاہمتی سیاست کے عمل کو قطعی طور پر کمزوری نہ سمجھاجائے، آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں عملی طور پر نا کام ہو چکی ہے، تعلیم اور صحت کے ادارے بدترین مسائل کا شکار ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج قصہ پارینہ بن چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں