فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 112 چوہدری نجف ضیا وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی اور فلاحی منشور ہے جس میں ہر طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کی گئی ہے ۔ غریبوں کسانوں اور کچلے ہوئے طبقات کے لئے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے آواز بلند کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ وڑائچاں میں پارٹی کارکنان اور معززین حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ صاف شفاف انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے ، سہولت کاری رویہ کی وجہ سے پیپلز پارٹی ہر جماعت کیلئے لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہی ہے۔
23