25

آئندہ بجٹ میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گیس سیکٹر کیلئے76بلین روپے کی سبسڈی رکھنے پر غور کر رہی ہے جبکہ وزارت توانائی نے سبسڈی کی مد میں230 بلین روپے مختص کرنے کی درخواست کی تھی۔ریکوڈیک منصوبے کے لیے حاصل کیے گیے 65 بلین روپے کے قرض پر سود کی مد میں20 بلین روپے کی ادائیگی بھی اسی مجوزہ 76 بلین روپے کی سبسڈی سے کی جائے گی، آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ 76 بلین روپے کی سبسڈی رواں مالی سال کی سبسڈی کے مقابلے میں بھی 256 بلین روپے کم ہے۔وزارت خزانہ نے رواں مالی سال میں ابتدائی طور پر 74 بلین روپے کی سبسڈی کا تخمینہ لگایا تھا، جو کہ اب بڑھ کر 330 بلین روپے ہوچکا ہے، اس میں ریکوڈیک کی مد میں کی گئی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں