آئندہ بھی پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتا ہوں، ڈیوڈ وارنز

لاہور(سپورٹس نیوز)پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی کپتان کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ آئندہ بھی کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور ٹیم کو فائنل فور مرحلے تک پہنچایا۔ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ پاکستان آکر ان کا دل بہت خوش ہوا اور وہ آئندہ بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں