63

آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات کی فہرست تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی، انتخابی نشانات کی فہرست آئندہ ہفتے جاری ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، اس لسٹ میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے 327 انتخابی نشان شامل ہیں، فہرست میں عقاب، تیر، شیر، بلا، تلوار اور کرین کے نشان موجود ہیں، اس کے علاوہ کار، جیپ، بلب، بطخ، فاتحہ اور پھول کا انتخابی نشان بھی شامل ہے جب کہ صابن دانی، تھرماس، سرمہ دانی بھی انتخابی فہرست میں موجود ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں بھی تیار کرلی ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن بتاتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں آئندہ عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی کل 141 نشستیں ہوں گی اور صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 297 کردی گئی ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کی کل نشستیں 14 ہوں گی جن میں قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 117 سے این اے 130 تک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں