15

آئینی ترامیم پر مولانا کے خدشات دور

اسلام آباد (بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی ہے۔مولانافضل الرحمان کے ساتھ میری ملاقات کا ایجنڈا ترمیم سے متعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی ہے، ترمیم کب لائی جائیگی اس کاحتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ہفتہ دس دنوں میں ترمیم سے متعلق صورتحال واضح ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان نے ترمیم سے متعلق آج اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ان کو ترمیم کے بنیادی نکات پراعتراض نہیں، انہیں آئینی عدالت پر کوئی اعتراض نہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ مولانا پی ٹی آئی کو ترمیم پر آن بورڈ لانا چاہتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔نواز شریف کے بیرون ملک دورے سے متعلق لیگی رہنما نے بتایاکہ نوازشریف کا بیرون ملک کا دورہ طے تھا لیکن صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملتوی کیا، نوازشریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، نوازشریف بیرون ملک گئے بھی تو آٹھ سے دس روزکیلئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں