آئینی ترامیم پر کام حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آبا د(عظیم صدیقی) مختلف جگہوں پر متعدد آئینی ترامیم پر کام حتمی مرحلے میں داخل’ اعلیٰ سطحی مشاورت ہو رہی ہے نئے صوبوں اور NFC ایوارڈ 18ویں ترمیم میں مزید ترمیم کرنے سے پہلے اعلیٰ ترین عدلیہ (سپریم کورٹ) کے حوالے سے ترمیم کی نوک پلک درست ہو رہی ہے۔ ذمہ دار ترین ذرائع نے بتایا کہ میثاق جمہوریت 2007 کی روشنی میں ”آئینی عدالت” تشکیل دی جائیگی۔ اس وقت آئینی بنچ کام کر رہا ہے پھر باقاعدہ آئینی عدالت کام کرے گی۔ اس کے علاوہ جج حضرات کی مدت ملازمت کی عمر 65سال سے بڑھا کر 68سال کی جائیگی۔ آئندہ سینئر جج کی بجائے تین سینئر ججز پر مشتمل پینل وزیراعظم کو چیف جسٹس بنانے کیلئے بھجوایا جائیگا۔ وزیراعظم مرضی کا نام منظور کر کے صدر کو بھجوائینگے۔ اس ترمیم میں دیگر بہت سی باتیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں