5

آئینی ترمیم کے بعد غیریقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)26 ویں آئینی ترمیم کے بعد غیر یقینی صورتحال ختم ہو چکی ہے حکومت ملک و قوم کے مسائل کے حل کے لئے موثر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے ہر ادارہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار نبھائے گا خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہ آئینی ترمیم بہت بڑا کام تھا جس کو حکومت نے سرانجام دیا اور آج اس ترمیم کے نتیجہ میں ملکمیں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے سٹاک ایکسچینج تیزی سے ترقی کر رہی ہے حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی اور آئینی بینچ کی تشکیل کا مرحلہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں