آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز

اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ایس پی آر نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر نیا نغمہ ”کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر” جاری کردیا۔یہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے لازوال وفا کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے، نغمے میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں، ظلم کے خلاف جدوجہد اور آزادی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6نومبر کے سانحہ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے اپنی آزادی کی خاطر لہو سے تاریخ لکھی ہے۔نغمے کا مرکزی پیغام ظلم کے اندھیروں میں امید اور آزادی کی روشنی ہے جبکہ اس کے بول کشمیری عوام کے جذبہ حریت، استقامت اور پاکستان سے رشتے کی ترجمانی کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کشمیر کے بہادر عوام آج بھی اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور مقدر آزادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں