آئی ایم او سی اور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی وی سی اے کے چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں سابق آل رانڈر عبدالرزاق ٹیم کی قیادت کریں گے۔542 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے شاہد آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے پاکستان کے لیے 2000 سے زائد انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں، ان کی شمولیت سے مڈل آرڈر مضبوط ہوگا۔اسکواڈ میں سہیل خان، ذوالفقار بابر، تابش خان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق وکٹ کیپر بیٹر ہمایوں فرحت بھی شامل ہیں۔لیجنڈری جاوید میانداد ٹیم کے مینٹور ہوں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بطور ہیڈ کوچ اور اعظم خان بطور ٹیم منیجر فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں