آئی ایم ایف سے چھٹکارا ضروری ہے

مریدکے( نامہ نگار)وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے دنیا نے دیکھا کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں جنگ کے میدان اور سفارتی محاذ پر عبرتناک شکست ہوئی ۔ممتاز مذہبی روحانی سماجی شخصیت پیرسید زاہد شاہ گیلانی سے ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا کیلئے اہم بنا دیا ہے ،حکومت نے معیشت کو سنبھالامضبوط کیا ،معاشی اشاریے مثبت بنائے ،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں،یہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے ،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعت نہیں ،پی ٹی آئی فاشسٹ نظریہ جمہوری روایات کے لیے زہر قاتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو اب بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ بھارت کے ہاتھوں نہ کھیلیں اس کی پراکسی نہ بنیں یہی ان کے لیے بہتر ہے ،افغان حکومت سے بھی کہا ہے بھارتی سپانسرڈ افغان طالبان کو روکیں ،پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم رواں سال آئی ایم ایف سے چھٹکارے میں کامیاب نہ ہوئے تو مزید سخت شرائط کے ساتھ رجوع کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی لاہور کی ترقی دیکھ کر پریشان تو ہوا ہوگا ، انہیں چاہیے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرح اپنے صوبے کی عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں