27

آئی ایم ایف سے کیاگیا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے

فیصل آباد(پ ر)رہنما یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف با غی ملک شہباز احمد فیصل آبادی نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے اور یہ دوبئی میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں یا انھوں نے آپس میں بندر بانٹ کرنے ہیں ، فیصلہ عوام کرے گی کون کہاں حکومت کرے گا ، الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں