45

آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد’ آج سے مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 فروری تک تکنیکی مذاکرات ہوں گے، 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں حکومتی وفد معیشت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا اور آئی ایم ایف سے رعایتیں مانگی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں