آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے تنہائی کا شکار ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملکی مفاد کیلئے سیاست قربان کی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے آئی ایم ایف کو خطوط لکھنے والوں کے دور میں ملک عالمی تنہائی کا شکار ہوا آج ہر کوئی تعریف کر رہا ہے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھالا ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا وزیر اعظم شہباز شریف نے محنت کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا کاروبار اور سرمایہ کاری کی فروخت کے لئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں