50

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستانی معیشت کی اچھی کارکردگی کی پیش گوئی

اسلام آباد(بیوروچیف)رواں مالی سال 2023 میں عسکری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت پاکستان کی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آٹ لک میں پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 7.7 بلین ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ اکتوبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر میں 6.75 بلین ڈالر تک اضافہ ہوا۔دوسری جانب چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد کل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ اکتوبر 2023 میں بینک ڈپازٹس میں 26.23 ٹریلین کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ رواں ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے بہتر معاشی حالات کے پیشِ نظر 70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ اسٹاک ایکس چینج بھی 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کیسابقہ تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں