کراچی (بیوروچیف)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں، بینکاری میں جدت لا کر معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی قسط 76 کروڑ ایس ڈی آر پر مشتمل ہے۔
12