27

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پراظہارتشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پائما کے سابق چیئر مین شیخ اکرم پاشا نے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کی جانب سے بیل آؤٹ پیکیج کے حوالہ سے کڑی شرائط پر سخت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی اگر من و عن شرائط تسلیم کر لی گئیں تو اس سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی مزید متاثر ہو گی اور مہنگائی میں قدرے اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت وطن عزیز پاکستان میں پہلے ہی بجلی کے ریٹس زیادہ ہیں اگر آئی ایم ایف کے ایماء پر جولائی سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی شرط تسلیم کر کے اس پر بالفرض عمل درآمد کیا گیا تو نہ صرف عام آدمی متاثر ہو گا بلکہ انڈسٹری کو شدید دھچکا لگے گا اور بے روزگاری کا طوفان آئے گا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فضول اور بیکار پراجیکٹس کے لئے بھاری قرض کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے حالانکہ ان منصوبوں کی ضرورت نہیں تھی اگر قرض لینا مقصود تھا تو سستی بجلی کے لئے آبی ذخائر بنائے جاتے ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ وقت میں خود انحصاری ‘ بچت کو فروغ دیتے ہوئے بیکار منصوبوں پر بھاری رقوم خرچ کرنے کی بجائے صنعتکار’ تاجر اور ایک عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے اور قوم کیلئے آسانی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں