آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین کی فیملیزسے ملاقات

لاہور(بیورو چیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخا نہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل محمد عامر کی تبادلہ منسوخی کی درخوا ست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کے بھتیجے کی بھرتی کی درخوا ست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیرغور لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ مرحوم کانسٹیبل محمد ندیم کے والد کی بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح مرحوم کانسٹیبل محمد ندیم کی بہن کی جانب سے بھائی کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈرائیور کانسٹیبل منور حیات کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنیکی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں