10

آئی جی کا سیاہ شیشے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف ایکشن کا حکم

ساہیوال(بیورو چیف) آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق ٹریفک قوانین تمام شہریوں کی طرح پولیس اہلکاروں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔صوبے بھر میں پولیس افسران و اہلکارو ں کی گاڑیوں سے سیاہ (Tainted) شیشے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیاپولیس سمیت کسی کو بھی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارجز، ضلعی افسران، یونٹس اور فارمیشنز کے سربراہان براہِ راست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔قانون کی بالادستی اس وقت قائم ہوگی جب ادارے کے افراد خود قوانین کا احترام کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں