آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز

دبئی (سپورٹس نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ کرانے کی تجویز دے دی۔ مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تجویز ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ کردی ہے کہ آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں