آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

دبئی (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے بھارت پر رائے پور میں کھیلے گئے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا10فیصد جرمانہ کیا ہے ۔ بھا رتی ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم کروائے تھے۔آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ کیا ہے۔بھارت کی کپتانی کرنیوالے وکٹ کیپر کے ایل راہول نے جرمانہ قبول کرلیا ہے بھارت نے جنوبی افریقا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں