آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں اہم بیٹر کو معطل کر دیا

دبئی (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کے بیٹر اکھیلیش ریڈی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے الزام میں امریکی کرکٹر اکھلیش ریڈی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ریڈی پر ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے دوران کھیل کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔الزامات میں میچز کو متاثر کرنا، کسی دوسرے کھلاڑی کو اسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش کرنا اور موبائل ڈیوائس سے ڈیٹا اور پیغامات کو حذف کرنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں