آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

دبئی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم اسپنر سینوران متھوسمی کو اکتوبر 2025 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔متھوسمی کے ساتھ پاکستان کے اسپنر نعمان علی اور افغانستان کے راشد خان نامزدگیوں میں شامل تھے، جنوبی افریقی کھلاڑی نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔31 سالہ کھلاڑی نے اعزاز حاصل کرنے پر کہا کہ آئی سی سی کی طرف سے پلیئر آف دی منتھ قرار پانا ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس کے لیے جس میں ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کے لیے کھیلنا بہت فخر کی بات ہے، مجھے پاکستان میں ایسی مسابقتی سیریز کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں