آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنا سب سے بڑا ہدف ہے’ سمیر منہاس

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان انڈر 19 کے مایہ ناز بلے باز سمیر منہاس نے کہا ہے کہ ان کے کرکٹ سفر کی بنیاد سٹریٹ کرکٹ سے پڑی، جہاں سے انہوں نے کھیل کی بنیادی مہارتیں سیکھیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں اور ان کے بھائی کو کرکٹ کھیلنے کے لیے بھرپور حوصلہ دیا، جس کی بدولت وہ آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔سمیر منہاس کے مطابق ان کا سب سے بڑا ہدف آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ٹیم یونٹی ہی کسی بھی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔ پاکستان کرکٹ کا یہ ابھرتا ہوا ستارہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر انڈر 13 سطح سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کر چکا ہے۔ نیشنل انڈر 19 کپ میں 400 سے زائد رنز اسکور کرنا ان کی پہچان بن گیا، جس کے بعد وہ مسلسل توجہ کا مرکز بنے رہے۔ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرنا سمیر منہاس کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں