آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نیپال میں کھیلا جائیگا

لاہور (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے کوالیفائر ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کی تصدیق کر دی گئی ہے، جو نیپال میں18 جنوری سے یکم فروری تک کھیلا جائے گا۔اس ایونٹ میں10 ٹیمیں حصہ لیں گی جو انگلینڈ اور ویلز میں جون۔جولائی2026 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے چار دستیاب نشستوں کے حصول کی کوشش کریں گی۔ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز14 اور16 جنوری کو کھیلے جائیں گے،جو تری بھون یونیورسٹی کرکٹ گراونڈ،اپر ملپانی کرکٹ گراونڈ اور لوئر ملپانی کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوں گے۔گروپ مرحلے کے باقاعدہ میچز کا آغاز18 جنوری سے ہوگا،جن کی میزبانی تری بھون یونیورسٹی اور اپر ملپانی کرکٹ گراونڈز کریں گے۔افتتاحی روز صبح کے سیشن میں نیپال کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش اور امریکا آمنے سامنے ہوں گے۔دوپہر کے میچز میں زمبابوے کا مقابلہ نیدرلینڈز سے اور آئرلینڈ کا سامنا پاپوا نیو گنی سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں