آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اور شان مسعود کیلئے اچھی خبر

دبئی (سپورٹس نیوز) سٹار بلے باز بابر اعظم اور کپتان شان مسعود نے تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشنیں بہتر کی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں کچھ تنزلیاں بھی شامل ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل 734 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم 656 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 22 ویں نمبر پر ہیں۔آل رائونڈر سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 28ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود 576 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے کی چھلانگ لگا کر 42 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اوپننگ بلے باز امام الحق 51 ویں نمبر پر برقرار ہیں، عبداللہ شفیق ایک درجہ تنزلی سے 57 ویں اور کامران غلام 85 ویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں