5

آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کی بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بننا چاہیے’ شاہد آفریدی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے نکالنے پر شاہد آفریدی اور عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آ گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے دہرے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ یہی سمجھ بوجھ بنگلا دیش کے معاملے میں دکھانے سے گریز کیا جا رہا ہے، تسلسل، انصاف اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ امتیازی معیار سے ساکھ کو نقصان،کھیل کی روح مجروح ہوتی ہے، آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بننا چاہیے۔دوسری جانب عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کو نکالے جانے پر ردِعمل ظاہر کیا ہے، صدر عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بنگلہ دیش کی غیر موجودگی کھیل کے لیے ایک اداس لمحہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں