آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری۔ زمبابوے کے سکندر رضا نمبرون آل رائونڈر بن گئے

کولمبو (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی،جس میں زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نمبر ون آل رائونڈر بن گئے ہیں۔پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ قومی آل رائونڈر محمد نواز پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بیٹرز میں بھارت کیابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں،پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کے باعث چار درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔بولرزکی فہرست میں بھارت کے ورون چکروتی سرفہرست ہیں،جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر آگئے،جبکہ قومی آل رائونڈر محمد نواز بولرز کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں