آئی ٹی کی سیٹ ختم ہونے کے باوجود ڈیٹا انٹری آپریٹر کا چارج چھوڑنے سے انکار

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں الٹی گنگا بہنے لگی،ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی ہونیوالا”سیٹ ختم ہونے کے باوجود”آئی ٹی”کی سیٹ پر براجمان۔ڈیٹا انٹری آپریٹر کی سیٹ پر بھرتی ہونے کے بعد چارج نہ لینے پر موصوف کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں بھی لائی گئی تھی۔وزیر اعلی پنجاب،صوبائی وزیر صحت پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے موصوف کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر مذکور کو “آئی ٹی” سیٹ سے ہٹانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تمام تر بلند و بانگ دعووں وعدوں کے باوجود جڑانوالہ کے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت میں بہتری نہ آ سکی ہے ہسپتال کی انتظامی سیٹوں پر حقائق کے برعکس من پسند افراد کی تعیناتیوں نے مبینہ طور پر مجرمانہ غفلت کو عیاں کر دیا ہے ایک طرف انتظامی سیٹوں پر غیر تجریہ کار افراد کی تعیناتیوں نے قوائد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہے تو دوسری جانب مذکورہ سیٹوں پر نااہل افراد کی تعیناتیوں نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کئی ماہ سے”آئی ٹی” کی سیٹ ختم ہو چکی ہے مگر اسکے باوجود ڈیٹا انٹری آپریٹر کی سیٹ پر تعینات ملازم”احمد” مبینہ طور پر سینہ زوری مبینہ دھونس دھاندلی کے ذریعے مذکورہ سیٹ پر براجمان ہے جبکہ مبینہ طور پر غلط اندراج کی شکایات پر مذکور کی کئی بار سرزنش بھی ہوچکی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر “آئی ٹی” کی سیٹ پر براجمان ڈیٹا انٹری آپریٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد کئی ماہ تک جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ڈیوٹی پر بھی آنا گوارہ نہیں کیا تھا جس پر سابق ایم ایس نے اسکے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کی تھی پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش پر مذکورہ ڈیٹا انٹری آپریٹر نے منت سماجت کرکے جان چھڑوائی تھی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینا شروع کر دی تھی عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزرا کے دوروں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود ماتحت سٹاف و عملے کا قبلہ درست نہ ہو سکا ہے ایک طرف انتظامی امور کی سیٹوں پر تعینات ملازمین اور سٹاف کی جانب سے دور دراز دیہاتوں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں کیساتھ مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ کی شکایات سامنے آنا معمول بن چکی ہے تو دوسری جانب”آئی ٹی” کی سیٹ پر نہ تجربہ کار ڈیٹا انٹری آپریٹر کی براجمانی نے ہسپتال کے انتظامی امور کو مشکوک بنا دیا ہے میرٹ کے برخلاف تعیناتی پر عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈیٹا انٹری آپریٹر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر مذکور کو”آئی ٹی” کی سیٹ سے فی الفور ہٹایا جائے تاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں