آئی پی ایل،کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے بیٹس کی چیکنگ

ممبئی (سپورٹس نیوز) آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں امپائرز نے ویسٹ انڈین سٹار شمرون ہٹمیر اور انگلش بیٹر فل سالٹ کے بیٹ چیک کیے۔امپائرز کو ان کے بیٹس کی چوڑائی مقررہ حد سے زیادہ محسوس ہوئی تھی، دھورو جوریل کے میدان بدر ہونے پر شمرون ہٹمیر کے میدان میں داخل ہونے پر ان کے بیٹ کی چوڑائی زیادہ محسوس کی گئی تھی۔اسی طرح، دوسری اننگز میں فل سالٹ اور نمبر 3 دیودت پاڈیکل کے بیٹس بھی چیک ہوئے۔آئی پی ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے قواعد میں بیٹ کی لمبائی 38 انچ درج ہے۔ اسی طرح، بیٹ کی چوڑائی 4.25 انچ مقرر ہے، موٹائی 2.64 انچ اور ایجز 1.56 انچ رکھی گئی ہے۔دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8سینٹی میٹر)کے اندر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں