آئی پی ایل ،بلے بازوں کی دھوکے بازی روکنے کیلئے انوکھا قانون

ممبئی (سپورٹس نیوز) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹرز کی دھوکے بازی کے باعث اب امپائرز اب میچ کے دوران بلا وجہ بھی بلے کی پیمائش کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2025 سیزن کے دوران ایک انوکھا اصول متعارف کروایا ہے جس کے تحت امپائرز اور میچ آفیشلز کو کسی بھی کھلاڑی کے بلے کی جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔امپائرز اور میچ آفیشلز یہ کام میچ کے دوران بھی سرانجام دے سکتے ہیں، جس کیلئے انہیں کسی کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں